سعودی عرب میں کثیر السانی ثقافتی ٹی وی چینل قائم

سعودی عرب میں ثقافتی ٹی وی چینل کے قیام اور اسے چلانے  کے لیے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان اور ایم بی سی گروپ کے چیئرمین الولید بن ابراہیم البراہیم نے معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ثقافتی ٹی وی چینل 24 گھنٹے مختلف زبانوں میں رنگا رنگ پروگرام پیش کرے گا۔ سعودی وژن 2030 میں مذکور ثقافتی اہداف کے حصول اور مملکت کی ثقافتی حیثیت کو  اجاگر کرنے والے پروگرام دے گا۔ثقافتی چینل ستمبر میں ’شاھد‘ ایپ پر منتخب پروگرام پیش کرے گا۔ثقافتی چینل پر میزبان آرٹ، ادبیات، تاریخی ورثے، شعر و شاعری، تھیٹر، سینما، ملبوسات، ڈیزائن اور پکوان آرٹ کا تعارف منفرد انداز میں پیش کیا کریں گے۔بتایا گیا ہے کہ اردو سمیت مختلف زبانوں کے عملہ کا چناؤ بھی شروع ہے اور کئی معروف پاکستانی شخصیات یم بی سی گروپ اور وزارت ثقافت سعودی عرب سے رابطہ میں ہیں۔

Next Post

عثمان ڈارکی رہائش گاہ سیل، پولیس کی بھاری نفری تعینات

Sat Aug 19 , 2023
سیالکوٹ (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈارکی رہائش گاہ،فیکٹری اور سیکرٹریٹ کوسیل کر دیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عثمان ڈار اور عمر ڈار دہشت گردی سمیت متعدد مقدمات میں اشتہاری ہیں، جائیدادوں کو عدالتی حکم پر سیل کیا […]