کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے قوم پرست کارکنوں کو سی آئی ڈی کی جانب سے بلاجواز گرفتار کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سی آئی ڈی کے دو اہلکار انسپکٹر راجہ خالد اور سب انسپکٹر شوکت کو نوٹس کی تعمیل نہ کرنے پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔جئے سندھ محاز کے ممتاز بروہی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ آصف سومرو اور عبدالرحیم اور محمد ہارون کو 23 مئی دو 2013کو سی آئی ڈی کے سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتار کرکے حبس بے جا میں رکھا جبکہ مکان سے ٹی وی ،سی ڈی پلیئر ،لائسنس یافتہ اسلحہ اور دیگر سامان بھی ہمراہ لے گئے جو کہ واپس نہیں کیا گیا ،اس درخواست پر عدالت نے متعدد متعلقہ افسران کو بارہا نوٹس جاری کیے تاہم تعمیل نہ کیے جانے پر عدالت نے مذکورہ افسران کے 31 مارچ تک کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور ایس ایس پی سی آئی ڈی کو ان افسران کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔
Next Post
شماریات سماجی و اقتصادی ترقی میں بھی ممد معاون ثابت ہو گا: شماریاتی کانفرنس میں ماہرین کا خطاب
Mon Mar 24 , 2014
کراچی: شماریات ایک ایسا مضمون ہے جس کو سائنس اور دیگر مضامین میں ایک انفرادیت حاصل ہے۔ گذشتہ کئی سالوں میں دنیا بھر میںشماریات کی اہمیت بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس مضمون کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، شعبے طب میں شماریات کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔ شماریات نہ صرف قومی تعمیر میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ […]
