کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ف) کے رہنما خادم حسین کو ہراسان اور ٹھوس شواہد کے بغیر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں مسلم لیگ (ف) کے رہنما خادم حسین نے درخواست دائر کی تھی کہ ان کے سیاسی حریف منظور وسان کی ایما پر ان کو پولیس تنگ کررہی ہے ،اور ان کے خلاف مقدمات دائر کیے جارہے ہیں ،پولیس کو اس عمل سے روکا جائے اور ایماندار افسر مقرر کرکے تحقیقات کرائی جائیں ،اس درخواست پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ عدالت میں پیش ہوے ،انھوں نے عدالت کو بتایا کہ خادم حسین کے خلاف مقدمات درست ہیں اور ان کی تحقیقات کی جاررہی ہیں ،جس پر عدالت نے حکم دیا کہ جو تفتیش کی جارہی ہے وہ جاری رکھیں لیکن ان کو ہراساں نہ کیا جائے اور نہ ہی ٹھوس شواہد کے بغیر گرفتار کیا جائے۔
Next Post
سندھ ہائی کورٹ نے سی آئی ڈی اہلکاروںکے ناقا بل ضمانت وارنٹ جا ری کر دیے
Mon Mar 24 , 2014
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے قوم پرست کارکنوں کو سی آئی ڈی کی جانب سے بلاجواز گرفتار کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سی آئی ڈی کے دو اہلکار انسپکٹر راجہ خالد اور سب انسپکٹر شوکت کو نوٹس کی تعمیل نہ کرنے پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔جئے سندھ محاز کے ممتاز بروہی کی جانب سے دائر درخواست میں […]
