اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جہانگیر روڈ فٹ بال اسٹیڈیم کی خستہ حالی پرسیکریٹری بلدیات سے جواب طلب

کراچی (پی پی آئی) شہر قائد میں جہانگیر روڈ  کے حسن زئی فٹ بال اسٹیڈیم کی خستہ حالی پرشہری عدالت پہنچ گئے جس پرعدالت نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر کے تین ماہ کے اندر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔پی پی آئی کے مطابق درخواست گزار واقف شاہ کا کہنا ہے کہ فٹبال اسٹیڈیم کی حالت  نا گفتہ بہ ہے،ڈی ایم سی نے 47 ملین روپے کی سمری سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کوبھیجی ہے،لیکن تاحال منظوری نہیں  ملی۔درخواست گزار واقف شاہ کا کہنا ہے کہ فٹ بال اسٹیڈیم کیلئے آئندہ مالی سال میں الگ فنڈ مختص کیا جائے،کیونکہ فٹ بال اسٹیڈیم کے اطراف متوسط طبقہ رہتا ہے۔فٹ بال  اسٹیڈیم کی مرمت نہ ہونے سے وہاں منشیات کے عادیوں کا ڈیرہ ہے اور منفی سرگرمیاں ہو رہی ہیں۔