ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بجلی کی فروخت، تقسیم اور ٹیرف کا موجودہ نظام ختم کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد (پی پی آئی) نگران وفاقی حکومت نے بجلی کی فروخت، تقسیم اور ٹیرف کا موجودہ نظام ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کی ملکیت میں دینے کی سمری وفاقی کابینہ کو بھیجنے کی منظوری دے دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق سکھر اور حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی سندھ،،کوئٹہ الیکٹرک کمپنی بلوچستان کی ملکیت میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پشاور اور ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنی کے پی کے کی ملکیت  ہوگی۔لاہور،گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان الیکٹرک سپلائی کی ملکیت پنجاب کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،دستاویز کے مطابق بجلی چوری، عدم وصولیوں کا بوجھ قومی خزانہ اٹھانے کے قابل نہیں رہا۔بجلی کے ریٹ اور سبسڈی کی ذمہ داری صوبوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قبل ازیں نیپرا نے  صارفین کے بروقت مسائل حل نہ کرنے پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ٹرانسفارمر بروقت ٹھیک نہ ہونے کی صورت تقسیم کار کمپنیوں  پر عائد جرمانہ  صارفین کو دیا جائے گا۔