شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رینجرز کی کاروائی،منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ ناکام، 6 بھارتی گرفتار

راولپنڈی(پی پی آئی)رینجرز نے بھارت سے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 6 بھارتی شہریوں کوگرفتار کرلیا۔بھارتی اسمگلرز/جرائم پیشہ افراد منشیات، ہتھیار اور ایمونیشن پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی اسمگلروں کی بی ایس ایف کے زیر نگرانی بارڈر سے بلاروک ٹوک نقل وحرکت حیران کن ہے، بھارتی بی ایس ایف کا اسمگلروں کے ساتھ ممکنہ گٹھ جوڑبعیدازقیاس نہیں۔ گرفتاربھارتی شہریوں میں فیروزپور کے رہائشی گرمیج سنگھ، شندر سنگھ، جگندر سنگھ، وشال سنگھ شامل ہے جب کہ جالندھرکے  مہندر سنگھ اور لدھیانہ سے تعلق رکھنے والے گروندر سنگھ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق  گرفتار اسمگلروں کے خلاف پاکستان میں غیرقانونی داخلے پر پاکستانی قوانین اور ریاست مخالف سرگرمیوں پر کارروائی ہوگی۔