کراچی: محکمہ امور نوجوانا ن وسندھ کے زیر اہتما م یوتھ ہیلتھ آوئرنس پروگرام کے سلسلے میں ذہنی و دماغی صحت کے موضوع پر کراچی ، سجا ول ، حیدر آباد ، ٹھٹھہ ، ٹنڈو باگو سمیت سندھ بھر کے کالجوں میں سیمینارز منعقد کئے گئے ۔ اس موقع پرخطاب کر تے ہوئے ممتاز معالج ڈاکٹر نسیم اختر نے کہا کہ بھر پور نیند ، بہترین غذا اور ورزش سے ذہنی بیماریوں سے بچا جا سکتاہے ۔ ملک میں ذہنی بیما ریوں میں اضافہ باعث تشویش ہے ، پروجیکٹ ڈائرکٹر سلیم احمد صدیقی نے کہا کہ وقتی سکون کے لیے سگریٹ نوشی مختلف ذہنی بیماریوں کا باعث بن جاتی ہے، نوجوانو ں کو سگریٹ نوشی سے گریز کر نا چاہیے، پروگرام کوارڈینیٹر مس ذکیہ نے کہا کہ عبادت ، اور یو گا سے ہی ذہنی سکون حاصل کیا جا سکتا ہے ، ذہنی بیماریوں سے نوجوانوں کو بچائیں گے۔
Next Post
سچن ٹنڈولکر بحرین گراں پر ی ریس دیکھنے جائیں گے
Mon Mar 24 , 2014
دبئی: سچن ٹنڈولکر بحرین گراں پری ریس دیکھنے بحرین جائیںگے ۔بحرین فارمولا ون نائٹ ریس بحرین انٹر نیشنل سرکٹ ساخر میں 4سے 6اپریل تک منعقد ہوگی۔بحرین کے شہزادے پرنس سلمان بن حماد الخلیفہ کی دعوت پر کر کٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر اپنے خاندان کے ہمراہ مانا ما جائیںگے ۔ سچن ٹنڈولکر کے دوست اور بحرین کے معروف کاروباری شخصیت محمد […]
