دبئی: سچن ٹنڈولکر بحرین گراں پری ریس دیکھنے بحرین جائیںگے ۔بحرین فارمولا ون نائٹ ریس بحرین انٹر نیشنل سرکٹ ساخر میں 4سے 6اپریل تک منعقد ہوگی۔بحرین کے شہزادے پرنس سلمان بن حماد الخلیفہ کی دعوت پر کر کٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر اپنے خاندان کے ہمراہ مانا ما جائیںگے ۔ سچن ٹنڈولکر کے دوست اور بحرین کے معروف کاروباری شخصیت محمد دادابھائی نے سچن ٹنڈولکر کی آمد کی تصدیق کر دی ہے۔ دادابھائی کاکہنا تھا کہ ٹنڈولکر کی بحرین پری گراں ریس کے دوران آمد بہت بڑی خبر ہے جس سے انڈیا اور بحرین کو قریب آنے میں بہت مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ٹنڈولکر اپنے خاندان کے ہمراہ بحرین کے اس بڑے ایونٹ کو دیکھنے آرہے ہیں اور ہمیں بہت بڑی خوشی ہے کہ دنیا کے عظیم کر کٹر بحرین کے دورے پر آرہے ہیں۔
Next Post
ضلع تھر پارکر کی نو سالہ بچی نامعلوم گولی کا شکار
Tue Mar 25 , 2014
میرپورخاص: ضلع تھر پارکرکے گوٹھ چھاچھرو سے نقل مکانی کر کے آنے والی کمسن 9سالہ بچی پر اسرار طور پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔میرپورخاص کے علاقے بلوچ آباد کے نزدیک گوٹھ محمد علی میں رہائش پذیر گل محمد کھوسہ کی 9 سالہ بیٹی رحیماںپراسرار طور پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی ،جسے پولیس نے سول […]
