سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سید علی گیلانی کی دوسری برسی یکم ستمبرکو منائی جائے گی،مقبوضہ جموں و کشمیر میں پوسٹرچسپاں

 سری نگر/مظفر آباد(پی پی آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تحریک مزاحمت کی علامت سید علی گیلانی کی دوسری برسی دنیا بھراورکنٹرول لائن کے دونوں اطراف آباد کشمیری یکم ستمبرکو منائیں گے۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے  چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں پوسٹرچسپاں کیے گئے ہیں جن میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سید علی گیلانی کو انکی شہادت کی دوسری برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کریں۔ پوسٹروں میں ائمہ مساجد اور خطبا پر زور دیا گیا کہ وہ سید علی گیلانی اور دیگر کشمیری شہداکے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔یاد رہے کہ سید علی گیلانی یکم ستمبر2021 کو سرینگر میں گھر میں دوران نظر بندی وفات پا گئے تھے۔