نئی دہلی: انڈین پریمئیر لیگ میں میچ کے دوران سنگین غلطی کرنے پر بھارتی امپائر سنجے ہزارے کو ایونٹ کے بقیہ میچوں میں امپائرنگ کرنے سے روک دیا گیا۔امپائر سنجے ہزارے نے راجھستان اور دہلی کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بیٹسمن کیون پیٹرسن کے رن آﺅٹ کے معاملے پر تیسرے امپائر سے رجوع کرنے سے گریز کیا تھاجبکہ ٹی وی ریپلے میں بیٹسمن کیون پیٹرسن آﺅٹ نظر آرہے تھے۔ چئیرمین آئی پی ایل رانجیب بسوال کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر قائم کردہ کمیٹی نے سنجے ہزارے کوایونٹ کے بقیہ میچوں میں امپائرنگ کرنے سے روک دیا ہے۔ سنجے ہزارے نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ،ان کا کہناہے کہ اس موقع پر تیسرے امپائر سے رجوع نہ کرنا غلطی تھی اور انسان سے غلطی ہوسکتی ہے ۔سنجے ہزارے اب تک آئی پی ایل کے17میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
Next Post
کراچی میں پانی کا بحران سنگین،شہرکو550ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا
Sun May 11 , 2014
کراچی: کراچی کے میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا ،شہر کو اس وقت 550ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق 1000 ملین گیلن کی جگہ شہر کو صرف 450 ملین گیلن پانی مہیا کیا جارہا ہے۔ کیماڑی، اولڈ سٹی ایریا، لیاری، شیرشاہ، میٹروول سائٹ سمیت ضلع غربی کے متعدد علاقوں میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا […]
