کراچی: کراچی کے میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا ،شہر کو اس وقت 550ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق 1000 ملین گیلن کی جگہ شہر کو صرف 450 ملین گیلن پانی مہیا کیا جارہا ہے۔ کیماڑی، اولڈ سٹی ایریا، لیاری، شیرشاہ، میٹروول سائٹ سمیت ضلع غربی کے متعدد علاقوں میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا ہے۔واٹربورڈ ذرائع کے مطابق بارش نہ ہونے سے حب ڈیم سے 100 ایم جی ڈی پانی کم دیا جارہا ہے۔ حب ڈیم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ناغہ سسٹم نافذ ہے۔ واٹربورڈ ذرائع کے مطابق پانی میں کمی کیوجہ غیر قانونی ہائیڈرنٹس سے بڑی مقدارمیں پانی چوری ہونا ہے۔ شہرمیں اس وقت بھی 67 غیرقانونی ہائیڈرنٹس کام کررہے ہیں۔
Next Post
ویرات کوہلی فٹبال ورلڈکپ میں جرمنی کو سپورٹ کریں گے
Sun May 11 , 2014
بنگلور: پوری دنیا میں فٹبال ورلڈکپ کا بخار عروج پر ہے،بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ویرات کوہلی کو بھی فٹبال ورلڈ کپ کا بے صبری سے انتظار ہے۔ویرات کوہلی فٹبال ورلڈکپ میںجرمنی کو سپورٹ کررہے ہیں،کوہلی کا کہنا ہے کہ جرمنی فٹبال کی خطرناک ترین ٹیم ہے اور وہ اس بارجرمن ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔ کوہلی کا کہنا […]
