ویرات کوہلی فٹبال ورلڈکپ میں جرمنی کو سپورٹ کریں گے

بنگلور: پوری دنیا میں فٹبال ورلڈکپ کا بخار عروج پر ہے،بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ویرات کوہلی کو بھی فٹبال ورلڈ کپ کا بے صبری سے انتظار ہے۔ویرات کوہلی فٹبال ورلڈکپ میںجرمنی کو سپورٹ کررہے ہیں،کوہلی کا کہنا ہے کہ جرمنی فٹبال کی خطرناک ترین ٹیم ہے اور وہ اس بارجرمن ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔ کوہلی کا کہنا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں تاہم وہ ورلڈکپ میں جرمنی کی جیت کے خواہاں ہیں۔بھارتی نائب کپتان کا کہنا ہے کہ انڈین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فٹبال کے میچز بہت شوق سے دیکھتے ہیں اور پریکٹس کے دوران فٹبال بھی کھیلتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی ٹیم میں سب سے اچھی فٹبال کھیلتے ہیں جبکہ آل راﺅنڈر روندرا جدیجہ ٹیم میں فٹبال کے سب سے خراب کھلاڑی ہیں۔

Next Post

لیاقت یونیورسٹی ہسپتال کے بلک اسٹور میںجدیدایئرکنڈیشنڈ نصب

Mon May 12 , 2014
حیدرآباد: لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآبادوجامشورو ادویہ کے بلک اسٹور میں 5 لاکھ سے زائد مالیت کے 5جدیدایئرکنڈیشنڈ نصب کرا دیئے ہیں۔ بلک اسٹور جامشورو میں ادویہ محفوظ رکھنے والے اسٹور میں ہسپتال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایئرکنڈیشن نصب کرائے گئے تاکہ کروڑوں روپے کی ادویہ محفوظ رہ سکیں۔ لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد کے تفصیلی دورے کے بعد معزز شہریوں […]