کراچی: کراچی پریس کلب اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے اتوار کو محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں صدیق اسماعیل، شفیق احمد، سعید ہاشمی اورحافظہ آمنہ ولی سمیت ملک کے معروف نعت خوانوں نے نبی کریﷺ کی شان میں ہدیہ عقیدت پیش کر کے قلوب کو گرمایا۔ محفل نعت میں صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ متعدد خواتین صحافی اور ان کے اہلخانہ نے محفل میں شرکت کی۔ محفل نعت کے حوالے سے شرکاءکا کہنا تھا کہ ایسے پروگرام کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے اور یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کراچی کے مشکل حالات میں ایسی روحانی محفل نے ہمیں سکون کی دولت سے نواز ا ہے، شرکاءنے منعقدہ محفل نعت کے حوالے سے کہاکہ عمومی طور پر پریس کلب میں مختلف پروگرام کا انعقاد ہوتا رہتا ہے لیکن اس انداز میں نعت خوانی کی محفل کا انعقاد پہلی بار ہوا ہے جو کہ بہت شاندار ہے۔ محفل کے اختتام پر نعت خوانوں کو پریس کلب کی جانب سے روایتی تحفے ،اجرک اور یادگاری شیلڈز سے بھی نوازا گیا۔
Next Post
غلط فیصلہ کرنے پرسنجے ہزارے کو آئی پی ایل میں امپائرنگ سے روک دیا گیا
Sun May 11 , 2014
نئی دہلی: انڈین پریمئیر لیگ میں میچ کے دوران سنگین غلطی کرنے پر بھارتی امپائر سنجے ہزارے کو ایونٹ کے بقیہ میچوں میں امپائرنگ کرنے سے روک دیا گیا۔امپائر سنجے ہزارے نے راجھستان اور دہلی کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بیٹسمن کیون پیٹرسن کے رن آﺅٹ کے معاملے پر تیسرے امپائر سے رجوع کرنے سے گریز کیا تھاجبکہ ٹی […]
