سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 شاہ محمود قریشی کا سائفر کیس میں مزید2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

 اسلام آباد (پی پی آئی)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کاسائفر کیس میں مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔پی پی آئی کے مطابقسیکریٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو مزید دو روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کی سماعت کی جس دوران شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کیا گیا، ایف آئی اے کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی عدالت نے وکیل صفائی بابراعوان کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو کہ کچھ ہی دیر کے بعد سنا دیا گیا، عدالت نے شاہ محمود قریشی کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔دوران سماعت وکیل صفائی بابراعوان نے ایف آئی اے کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی،وکیل صفائی بابراعوان نے سیکریٹ ایکٹ عدالت میں دلائل دیتے ہوئے مختلف اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کا حوالہ دیا اور کہا کہ شاہ محمود قریشی کا سائفر کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے،آرٹیکل 90،91 کے تحت شاہ محمود قریشی کا سائفر سے کوئی لینا دینا نہیں۔ وکیل صفائی بابراعوان نے آئین کے آرٹیکل 90 اور 91 کو سیکریٹ ایکٹ عدالت میں پڑھا،انہوں نے کہا کہ 9 دنوں سے شاہ محمود قریشی جسمانی ریمانڈ پر ہیں،وکیل صفائی بابراعوان نے کہا شاہ محمود قریشی کا پہلے ہی کافی ریمانڈ دیا جا چکا ہے۔اسپیشل پراسیکیوٹر نے شاہ محمود قریشی کا موبائل برآمد کرنے کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا  کی تھی۔