چٹاگانگ: نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن مک کولم نے نیدرلنڈ کے خلاف میچ وننگ اننگز کھیلتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 2ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن گئے۔ کیوی کپتان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ہالینڈ کے خلاف شاندار65رنز بنائے اورجب برینڈن نے 21واں رن بنایاتو ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں ان کے 2ہزار رنز مکمل ہوگئے۔ میک کولم نے 67ٹی ٹوئنٹی میچز میں دوہزار رنز مکمل کرلئے۔ وہ مختصر فارمیٹ کی انٹرنیشنل کرکٹ میں دو سنچریاں بنانے والے اب تک دنیا کے واحد بیٹسمین ہیں۔انھوں نے 12نصف سنچریاں بھی بنا رکھی ہیں۔ اس طرز کی کرکٹ میں برینڈن مک کولم کابہترین اسکور 123 ہے۔کیوی کپتان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 85 چھکے اور ایک سو92 چوکے لگاچکے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے نیدر لینڈ کو 6وکٹوں سے شکست دے دی۔
Next Post
آئی سی سی بگ تھری ایشو سے نمٹنے کے لیے پی سی بی کا اجلاس
Sat Mar 29 , 2014
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس پیر کو لاہور میں ہورہا ہے۔ حکام آئی سی سی میں بگ تھری کی اجارہ داری کے حوالے سے حتمی لائحہ عمل تیار کریں گے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کے پاس بگ تھری ایشو پرکوئی کارڈ نہیں ہے۔ اس لئے حمایت کے بدلے بھارت سے دو طرفہ سیریز کی […]
