راولپنڈی کے نور خان ایئربیس کی حفاظت کیلئے ’بڑے آپریشن‘ کا فیصلہ

راولپنڈی (پی پی آئی)راولپنڈی میں نور خان ایئربیس کے اطراف میں ہوائی فائرنگ کے واقعات کے باعث طیاروں کے ساتھ ساتھ بیس کو بھی حفاظتی مسئلہ درپیش ہے جب کہ حکام نے اس قسم کی سرگرمی میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے ’بڑے پیمانے پر آپریشن‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق پولیس اور انتظامیہ پروازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بیس کے آس پاس کے علاقوں میں دفعہ 144 کے نفاذ کو بھی یقینی بنائے گی۔کمیٹیوں کی جانب سے فلائٹ آپریشنز کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فائرنگ، پتنگ بازی اور کچرا پھینکنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے متعدد فیصلے کیے جانے کے باوجود ایک اور واقعہ 22 اگست کو پیش آیا جب ایک اندھی گولی نے بیس پر کھڑے ملٹری ٹرانسپورٹ طیارے سی 130 کو نقصان پہنچایا، ماضی میں بھی اس طرح کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

Next Post

 ستلج کا بند ٹوٹنے سے بہاولپور و ملحقہ علاقوں میں خوف و ہراس

Mon Aug 28 , 2023
  بہاولپور(پی پی آئی) اپنی مدد آپ کے تحت بنائے گئے حفاظتی پشتوں کی بڑی تعداد دریائے ستلج میں پانی کے تیز بہاؤ کو برداشت نہیں کر سکی جس کی وجہ سے شہر کے گرد و نواح میں تین اہم گاؤں زیر آب آگئے اور بہاولپور شہر و ملحقہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پی پی آئی کے مطابق  […]