بہاولپور(پی پی آئی) اپنی مدد آپ کے تحت بنائے گئے حفاظتی پشتوں کی بڑی تعداد دریائے ستلج میں پانی کے تیز بہاؤ کو برداشت نہیں کر سکی جس کی وجہ سے شہر کے گرد و نواح میں تین اہم گاؤں زیر آب آگئے اور بہاولپور شہر و ملحقہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پی پی آئی کے مطابق ایمپریس پْل پر ستلج میں سب سے زیادہ اخراج ایک لاکھ 30 ہزار کیوسک تھا جس سے ویسلان، سہلان اور لال دے گوٹھ کی بستیاں زیر آب آگئیں، بند ٹوٹنے سے قبل ہی شہریوں کو ان کے مویشیوں سمیت متاثرہ علاقوں سے نکال لیا گیا تھا لیکن سیلاب کے باعث بڑے رقبے پر ان کی کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں۔
Next Post
کرم تنگی آبی منصوبہ کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 30کروڑ ڈالر قرض کی منظوری متوقع
Mon Aug 28 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان نے کرم تنگی انٹیگریٹڈ واٹر ریسوس ڈیولپمنٹ منصوبے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کو 30 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کی درخواست کی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے منصوبے کی جاری دستاویزات کے مطابق اے ڈی بی سے 2024 میں قرضے کی منظوری متوقع ہے۔ پی پی آئی کے مطابق […]