کراچی(پی پی آئی)کراچی میں کے الیکٹرک کے زائد بلوں کے خلاف عوام کا غصہ عروج پر پہنچ گیا۔ لانڈھی نمبر 3مین بس اسٹاپ پر انجمن تاجران بابر مارکیٹ لانڈھی کی میزبانی میں ہونے والے عوامی احتجاج میں بڑی تعداد میں بجلی بلوں کے متاثرین کی بھرپور شرکت۔جبکہ تاجربرادری، دکاندار، وکلاء برادری، علماء اکرام، سماجی، سیاسی مذہبی جماعتوں و تنظیموں کے رہنماؤں اورکارکنان کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔شرکاء نے کراچی میں عذاب نازل کرنیوالی کے الیکٹرک کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اور احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ مظاہرے میں تاجر برادری کے رہنماء و انجمن تاجران بابرمارکیٹ کے صدر محمد شفیق پاپا، اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کراچی کے بانی و چیئرمین سید عثمان الحسن ایڈووکیٹ، عمران عزیز ایڈووکیٹ، آصف ابراہیم ایڈووکیٹ، عادل خان زئی ایڈووکیٹ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، جماعت اسلامی، تحریک لبیک پاکستان، آل برادری قومی موومنٹ، فکشنل مسلم لیگ، ق لیگ،کراچی ڈویژن کے عہدہ دران، بلڈرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے ذمہ داران و کارکنان سڑکوں پر نکل آئے۔کے الیکٹرک کے زائد و ظالمانہ بلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے محمد شفیق پاپا، سید عثمان الحسن ایڈووکیٹ، کاشف امین، محمد رئیس، اکرم قریشی، شیر علی، جاوید، عظیم انصاری، اخلاق سونی، پارس، شفیق و دیگر نے کہا کہ ہم کراچی پر ظلم کے خلاف متحد ہیں، کسی بھی ظلم و جبر کو برداشت نہیں کرینگے۔مقررین نے کہا کہ نگراں حکومت کے الیکٹرک کا ظلم روکے اگر عوام پر ظلم روکنے کی طاقت نہیں تو واپس اپنے گھر جائے۔مقررین نے کہا کے آئی ایم ایف سے قرضہ لینے والے تمام حکمران حالات کے ذمہ دار ہیں۔ سب نے ملک کی ترقی کے نام پر صرف اپنی جھولیاں بھری ہیں۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وکلاء برادری نے پیشکش کی کہ کے الیکٹرک کے ظالمانہ اقدام کے خلاف وہ قانونی جنگ لڑیں گے اس سلسلے میں کے الیکٹرک کے متاثرین ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
Next Post
آل پاکستان تاجران کی کال پر بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف علامتی ہڑتال،احتجاج
Tue Aug 29 , 2023
لاہور(پی پی آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کی کال پر بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف انار کلی، ملحقہ مارکیٹوں اور بازاروں میں دو گھنٹے کی علامتی ہڑتال کر کے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی اور دیگر عہدیداروں نے کی۔ احتجاج میں تاجروں اور عملے کی […]