متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بنچ اوربار کے تعلقات کو مثالی بنانا چاہتے ہیں، وائس چیئرمین پنجاب بار

لاہور(پی پی آئی)پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین کامران بشیر مغل نے کہا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تبدیلی پر وکلاء یوم نجات منائیں گے، جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس ملک شہزاد احمد خان کے بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ادوار میں بنچ اور بار میں خلیج پیدا ہوئی،قوی امید ہے کہ نئے آنے والے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عدالتوں کی تقسیم کا متنازعہ نوٹیفکیشن واپس لیں گے اور وکلاء پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات واپس کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ اپنے بیان میں کامران بشیر مغل نے کہا کہ موجودہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ وکلاء کے خلاف ذاتیات پر اترے ہوئے تھے جس کی وجہ سے بنچ اور بار میں خلیج پیدا ہوئی،وکلاء پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات کے اندراج کی حوصلہ افزائی کی گئی اور وکلاء کی ضمانتیں نہیں ہونے دی گئیں حتیٰ کہ ہر طرح کے ظلم کی سرپرستی کی گئی۔ وکلاء جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس شہزاد احمد خان کے بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ادوار کو سیاہ دور قرار دیتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے ہمیں سر خرو کیا ہے اور قوی امید ہے کہ اب عدالتوں کی تقسیم کے متنازعہ نوٹیفکیشن کی واپسی کے جائز مطالبے کو تسلیم کیا جائے گا۔ ہم بنچ اوربار کے تعلقات کو مثالی بنانا چاہتے ہیں اور اس کیلئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔