اسٹیٹ بینک کے پاس شرح سود بڑھانے کے سوا کوئی حل نہیں، ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک

ؒؒاسلام آباد(پی پی آئی) اسٹیٹ بینک کے پاس شرح سود بڑھانے کے سوا کوئی حل نہیں، ہمیں آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کرنا ہوگا، آئی ایم ایف پروگرام سے ہی ہمیں بیرونی امداد ملنی ہے۔ سیاسی استحکام کا مسئلہ تو سیاسی جماعتوں کو حل کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس شرح سود بڑھانے کے سوا کوئی حل نہیں، نگران وزیرخزانہ نے بتایا کہ مجھے بہت سخت سوالات کا سامنا ہے، میں اتنا مشکل کام کیوں لیا؟ہمیں تھوڑی مہلت دیں، ہمارے پاس اختیارات محدود ہیں، جو ٹیکس لگے ہوئے پارلیمنٹ نے ان کی منظوری دی ہوئی ہے۔ممبرانے کہا کہ ہمیں مفت بجلی نہیں ملتی جبکہ اخبارات میں مفت بجلی لینے سے متعلق خبریں آرہی ہیں۔جو کہ حقائق کے برعکس ہے، ہمیں آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ ہی ہمیں بیرونی امداد ملنی ہے۔ سیاسی استحکام کا مسئلہ تو سیاسی جماعتوں کو حل کرنا ہے۔ دوسری جانب نگران حکومت نے بجلوں بلوں میں ریلیف کیلئے تجاویز آئی ایم ایف کو پیش کر دیں، نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پریز سے ورچوئل رابطہ کیا۔ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے بات چیت کی گئی،آئی ایم ایف کو بجلی بلوں میں اضافے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ آئی ایم ایف نے ریلیف کیلئے حکومت کے مؤقف پر بریفنگ لی،بجلوں بلوں میں ریلیف کیلئے تجاویز آئی ایم ایف کو پیش کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے تحریری پلان مانگ لیا،آئی ایم ایف کو تحریری پلان آج شام بھیجے جانے کا امکان ہے۔

Next Post

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ

Wed Aug 30 , 2023
اسلام آباد(پی پی آئی) نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں مسلسل عدم پیشی پر عثمان بزدار کی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈی جی نیب نے چیئرمین نیب سے حتمی منظوری مانگ لی۔ یاد رہے کہ نیب لاہور نے […]