سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی پی آئی) نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں مسلسل عدم پیشی پر عثمان بزدار کی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈی جی نیب نے چیئرمین نیب سے حتمی منظوری مانگ لی۔ یاد رہے کہ نیب لاہور نے آج بھی آمدن سے زائداثاثہ جات انکوائری کیس میں عثمان بزدار کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا تھا۔ نیب نے سابق وزیر اعلیٰ کو مطلوبہ ریکارڈ کے ساتھ نیب کی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا سمن جاری کیا تھا۔ نیب عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات، مبینہ غیر قانونی تقررو تبادلوں کیکیس کی تحقیقات سمیت گندم کی برآمد میں بے مبینہ ضابطگیوں کی چھان بین بھی کر رہا ہے۔

Next Post

سرکاری اداروں کی عمارتوں اور تنصیبات کو کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ

Wed Aug 30 , 2023
لاہور(پی پی آئی)پنجاب کے سرکاری اداروں کی عمارتوں اور تنصیبات کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بجلی کے بلوں میں بھاری اضافے پر جہاں عوام پریشان ہیں، وہیں سرکاری ادارے بھی مشکل کا سامنا کررہے ہیں۔ چیئرمین پی این ڈی افتخار سہو کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں کئی افسران ویڈیو لنک کے ذریعے شریک […]