صاف و شفاف انتخابات کراکے اقتدار منتخب حکومت کے حوالے کیاجائے:سراج الحق

سکھر(پی پی آئی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ آئین کے مطابق 90 دن میں صاف و شفاف انتخابات کراکے اقتدار منتخب حکومت کے حوالے کیاجائے،نواز شریف کہتے تھے مجھے کیوں نکالا، آج چیئرمین پی ٹی آئی وہی بات کر رہے ہیں۔ سکھر ہائی کورٹ بار میں خطاب کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں، حکمران اپنے لئے کام کر رہے ہیں، کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے، ہم نے مل کر ملک کو مستحکم بنانا اور عوام کے مسائل حل کرنا ہیں۔ عدالت الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار رہے،پاکستان کو ایک وکیل نے بنایا تھا اور وکیل ہی اسے آگے اپنی منزل کی طرف لے جاسکتے ہیں۔ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں دوسرا ملک ہے جو آزادی کے نام پر بنا ہے،سابق حکمرانوں نے ریلوے کی املاک پر صرف قبضے کئے اور کچھ نہیں کیا، معیشت شدید متاثر ہے، بجلی کے بل بڑھا دیئے گئے ہیں۔

Next Post

وزارت مذہبی امور کا اکتوبر یا نومبر میں حج درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ

Thu Aug 31 , 2023
ٓاسلام ٓباد(پی پی آئی)حجاج کرام کوآئندہ سال بروقت اورمعیاری سہولتیں فراہم کرنے کا مشن،وزارت مذہبی امورنے حج انتظامات کی پیشگی تیاریاں شروع کردیں۔وزارت مذہبی اکتوبریا نومبرمیں حج درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔درخواستیں پہلے آئیے،پہلے پائیے کی بنیاد پرطلب کی جائیں گی،سال 2023ء کے حج کیلئے فروری اورمارچ میں درخواستیں مانگی گئی تھیں۔درخواستیں پہلے طلب کرنے کا مقصد حج […]