خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی فوری طور پر رہا

لاہور(پی پی آئی) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیاہے۔پی پی آئی کے مطابق  قبل  ازیں قومی احتساب بیورو(نیب)نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو عدالت کے حکم  پرپیش کیاگیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے  تھے۔دوران سماعت جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا احتساب عدالت کو بتایا تھا کہ انٹراکورٹ اپیل خارج ہو گئی تھی؟نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ یہ میرے علم میں نہیں،جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ اس کی مکمل انکوائری ہو گی،میں ابھی پرویز الٰہی کو فوری رہا کرنے کا حکم دے رہاہوں۔ عدالت نے پرویز الٰہی کی نیب گرفتاری کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے پرویز الہٰی کو رہا کرنے کا حکم دیدیا اور کسی بھی مقدمے میں گرفتار ی سے ر وک دیا۔