لندن/ اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف نے سانحہ 9 مئی کے بعد ملک بھر میں شہریوں کیخلاف مقدمات اور مرکزی رہنماؤں کی سزا پر عالمی عدالتوں میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق 9 مئی کے واقعات کے بعد سے پی ٹی آئی چیئرمین سمیت کئی پارٹی رہنماؤں پر مقدمات کئے گئے ہیں جو ملک کی مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنا مقدمہ لڑنے کیلئے بیرسٹر جیفری رابرٹسن کو اپنا وکیل مقرر کیا ہے، جیفری رابرٹسن بین الاقوامی عدالتوں میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نمائندگی کریں گے۔
Next Post
جناح ہاؤس،عسکری ٹاور ،جلاو گھیراؤ سمیت 6 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت خارج
Sat Sep 2 , 2023
لاہور(پی پی آئی)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس،عسکری ٹاور حملہ،جلاو گھیراؤ سمیت 6 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہرگل خان نے سماعت کی،پی پی آئی کے مطابق شاہ محمود قریشی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی گئی،وکیل نے استدعا […]