کراچی (پی پی آئی)پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کمیشن نہ بڑھانے پر پیٹرول پمپ ڈیلرز نے ایک بار پھر ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عبدالسمیع خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یکم ستمبر تک ڈیلر کا مارجن بڑھانے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی لیکن ابھی تک اس پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت اور دیگر ذمہ داران نے بیٹھ کر ہمارے ساتھ تحریری معاہدہ کیا تھا لیکن معاہدے کے باوجود وزارت پیٹرولیم کی جانب سے ڈیلر مارجن میں اضافہ نہیں کیا گیا۔عبدالسمیع خان نے یہ بھی کہا کہ موجودہ ڈیلر مارجن کے ساتھ ہم پیٹرول پمپ نہیں چلا سکتے کیونکہ اخراجات کا تناسب بہت بڑھ چکا ہے۔پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین نے مزید کہا کہ ڈیلر مارجن فوری طور پر بڑھانے کا فیصلہ نہیں کیا تو ہم ہڑتال کی طرف جائیں گے۔
Next Post
پاکستان اور ترکیہ میں ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کی تیاری پر گفتگو
Sat Sep 2 , 2023
انقرہ/ اسلام آباد (پی پی آئی)سربراہ پاک فضائیہ ظہیراحمد بابر سدھو نے اپنے دورہ ترکیہ کے دوران اعلی ترک شخصیات سے ملاقاتیں سے ملاقاتیں کی ہیں،اورترکیہ کے ساتھ ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کی تیاری، عسکری اورہوا بازی کے شعبے میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ائیر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو ترک صدررجب […]