لاہور(پی پی آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیرترین کے بھائی عالمگیر ترین کی موت کی وجوہات سے متعلق فارنزک رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں عالمگیر ترین کی موت بظاہر خودکشی ہے اور ان کی موت کی کوئی دوسری وجہ سامنے نہیں آئی۔عالمگیر ترین کے فون کال ڈیٹا میں منگیتر سے گفتگو کاریکارڈ مل گیا۔ پی پی آئی کے مطابق63 سالہ عالمگیر ترین اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔ ان کی منگنی ہوئی تھی اور وہ رواں برس دسمبر میں شادی کرنے والے تھے۔اس وقت پولیس ذرائع نے کہا تھا کہ عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی ماری تھی۔
Next Post
دنیا کے10 سستے ترین شہروں میں اسلام آباد اور کراچی شامل
Sat Sep 2 , 2023
کراچی (پی پی آئی)دنیا کے دس سب سے سستے شہروں کی فہرست میں اسلام آباد اور کراچی شامل ہیں؛ ہانگ کانگ اور سنگاپور مہنگے ترین شہر قرار پائے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق عالمی سروے میں ہانگ کانگ، سنگاپور اور زیورخ کو دنیا کے تین مہنگے ترین شہر بتایا گیا ہے۔سوئٹزرلینڈ کے مزید تین شہر جنیوا، باسل اور برن […]