ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دنیا کے10 سستے ترین شہروں میں اسلام آباد اور کراچی شامل

کراچی (پی پی آئی)دنیا کے دس سب سے سستے شہروں کی  فہرست میں اسلام آباد اور کراچی شامل ہیں؛ ہانگ کانگ اور سنگاپور مہنگے ترین شہر قرار پائے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق عالمی سروے میں ہانگ کانگ، سنگاپور اور زیورخ کو دنیا کے تین مہنگے ترین شہر بتایا گیا ہے۔سوئٹزرلینڈ کے مزید تین شہر جنیوا، باسل اور برن بالترتیب چوتھے، پانچویں اور ساتویں نمبر پر ہیں۔سروے میں شامل شہروں کی اشیا اور مصنوعات کی قیمتوں کا موازنہ کیا گیا۔ سروے کے مطابق نیویارک شہر عالمی سطح پر چھٹے نمبر پر ہے جو امریکہ کا سب سے مہنگا شہر ہے۔ دیگر مہنگے ترین شہروں میں بالترتیب تل ابیب، کوپن ہیگن اور ناساو شامل ہیں۔ سروے میں دس سستے ترین شہروں کی بھی فہرست دی گئی ہے جس کے مطابق پاکستانی شہر اسلام آباد پہلے اور کراچی دوسرے نمبر پر سستا ترین شہر  ہے۔ دیگر سستے ترین شہروں میں بالترتیب ہوانا، بشکیک، دوشنبے، ونڈہوک، انقرہ، ڈربن، تیونس اور تاشقند شامل ہیں۔