کراچی (پی پی آئی) ملک میں 6 ماہ کے دوران ادویات کی قیمتوں میں 70 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کراچی میں ذیابیطس کے مریضوں کیلئے انسولین مارکیٹ سے غائب ہے اوربلڈ پریشر سمیت دیگر جان بچانے والی ادویات بلیک مارکیٹ کے ذریعے من مانی قیمت پر فروخت کی جانے لگیں پی پی آئی کے مطابق ہول سیل اینڈ کیمسٹس ایسوسی ایشن نے بھی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ادویات کی قیمتوں میں 50 سے 70 فیصد اضافہ ہوا ہے جسسے انسانی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
Next Post
وزیراعظم انوار الحق کاکڑاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے
Mon Sep 4 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی) وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ پی پی آئی کے مطابق وزیر اعظم کاکڑ امریکی صدر جو بائیڈن کے استقبالیے میں بھی شرکت کریں گے جو سربراہی اجلاس کے افتتاح کے موقع پر دیا جائے گا۔ صدر بائیڈن اور اور […]