کراچی: شاہ فیصل ٹاﺅن کے فٹ بال کے کھلاڑیوں کا ایک وفد سابق فٹ بالر اظہر احمد کی قیادت میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی وسیم الدین سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی اور انھیں بتایا کہ شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم میں گول پوسٹ نہ ہونے کی وجہ سے اس اسٹیڈیم میں کوئی فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد نہیں کیا جاسکتا ،اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کو در پیش دیگر مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا،شاہ فیصل ٹاﺅن کے فٹ بال کھلاڑیوں کے مسائل سننے کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی وسیم الدین نے شاہ فیصل ٹاﺅن کے فٹ بال کھلاڑیوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ بہت جلد شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم میں گول پوسٹ کی تنصیب اور دیگر مسائل کو حل کرکے شاہ فیصل اسٹیڈیم کو ضلع کورنگی کا ماڈل فٹ بال اسٹیڈیم بنایا جائے گا۔ ملاقات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی وسیم الدین کو ان کی اسپورٹس کے فروغ کے حوالے سے گراں قدر خدمات پر انہیں شاہ فیصل ٹاﺅن کے فٹ بال کھلاڑیوں کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کیا گیا ۔
Next Post
حیدر آباد انٹر کلب ڈسٹرکٹ کرکٹ چمپیئن شپ
Wed Mar 26 , 2014
حیدرآباد: ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن حیدرآباد کے زیر اہتمام انٹر کلب ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ میں بدھ کو تین میچ کھیلے گئے۔ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن حیدرآباد کے زیر اہتمام نیشنل بینک کے تعاون سے جاری NBPانٹرکلبز کرکٹ چیمپئن شپ کے پریٹ آباد کالج گراﺅنڈ میں کھیلے گئے راﺅنڈ میچ میں وکٹوریہ کلب نے اشرف میموریل کرکٹ کلب کے خلاف […]
