جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی  ائیر پورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب کے منصوبے پر کام شروع

کراچی (پی پی آئی)کراچی سمیت ملک کے تین اہم ائیر پورٹس پر ای گیٹس نصب کئے جائیں گے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تنصیب کے منصوبے پر کام شروع کردیاہے۔پہلے مرحلے میں لاہور، اسلام آباداور کراچی ایئرپورٹ پر ای گیٹ نصب ہوں گے۔پی پی آئی کے مطابق  ای گیٹ منصوبے سے متعلق نادرا،ایف آئی اے پاسپورٹ،ایف آئی اے امیگریشن سے بھی تجاویز حاصل کی گئی ہیں،۔ای گیٹ کے ذریعے مسافروں کو امیگریشن میں سہولت میسرآئیگی،ای گیٹ  پر مسافروں کو نہ پاسپورٹ دکھانا پڑے گا اور نہ ہی ٹکٹ دکھانے کی زحمت ہو گی،مسافر ایئرپورٹ پر داخل ہوتے ہی ای گیٹ کے ذریعے پاسپورٹ اسکین،ٹکٹ سکین کرکے بورڈنگ کارڈ حاصل کر کے جہاز میں سوار ہوسکتے ہیں۔مسافر ای گیٹ کے ذریعے پاسپورٹ اور ٹکٹ سکین کر کے بورڈنگ کارڈ حاصل کر سکیں گے،ای گیٹ بائیو میٹرک پاسپورٹ کی چپ میں موجود ڈیٹا کا استعمال کرتے ہیں،جدید ٹیکنالوجی سے مسافروں کو عالمی سفری سہولت میسرآئے  گی،ای گیٹ میں خود بخود سیلف سروس رکاوٹیں ہیں جو مسافر کی شناخت کی تصدیق کے لئے بائیو میٹرک پاسپورٹ میں چپ میں موجود ڈیٹا کو استعمال کرتی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق مسافر چہرے، فنگر پرنٹ، آئیرس پہچان یا طریقہ کار کا مجموعہ استعمال کر کے بائیو میٹرک تصدیق سے گزرتے ہیں،شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد، جسمانی رکاوٹ جیسے گیٹ یا ٹرنسٹائل گزرنے کی اجازت دینے کے لئے کھل جاتی ہے۔