ن لیگ اپنے اندرونی اختلافات کا بوجھ پیپلزپارٹی پر نہ ڈالے:خورشید شاہ

کراچی (پی پی آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے مسلم لیگ ن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ اپنے اندرونی اختلافات کا بوجھ پیپلزپارٹی پر نہ ڈالے۔پی پی آئی کے مطابق خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اندر بڑی جنگ چل رہی ہے، پیپلزپارٹی پر تنقید بچکانہ حرکت ہے، اتحادی حکومت میں کئی بار اختلافات ہوئے مگر آصف زرداری نے شہبازشریف کی بھرپور مدد کی۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ تنہا چلنا چاہتی ہے تو وہ فیصلے میں آزاد ہے، پیپلزپارٹی اداروں سمیت کسی سے لڑائی نہیں چاہتی، سیاست میں کبھی کوئی دوست، کبھی مخالف ہوتا ہے، میں نے نوازشریف سے کہا تھا کہ اتنا لڑو کہ آئندہ ساتھ بیٹھنا پڑے تو شرمندگی نہ ہو، نوازشریف سپریم کورٹ گئے، استعفوں کا مطالبہ کیا، بعد میں نوازشریف نے اپنی غلطی پر معافی بھی مانگی۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ انتخابات میں تاخیر سے مسائل میں اضافہ ہوگا، جنوری میں بھی انتخابات ہو جائیں تو کوئی مسئلہ نہیں، ہر صورت ملک میں جمہوریت کو بحال ہونا چاہیے، امید رکھنی چاہیے کہ انتخابات بر وقت ہوں گے۔

Latest from Blog