سوات اور گردونواح میں شدید زلزلہ، لوگ کلمہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے

سوات (پی پی آئی)سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 192 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔پی پی آئی کے مطابق زلزلے کے دوران سوات اور گرد و نواح کے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے، زلزلے کے بعد سے تاحال کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Next Post

 بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،خصوصی عدالتوں کے قیام پر غور

Wed Sep 6 , 2023
راچی (پی پی آئی)پاکستان میں سالانہ 589 ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے جب تک یہ چوری روکی نہیں جاتی عام صارفین کے لیے بجلی سستی نہیں ہو سکتی۔پی پی آئی کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن زیر غور ہے کیونکہ پانچ تقسیم کار کمپنیوں کی 344 ارب روپے کی بلنگ میں سے 100 ارب روپے کا […]