بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،خصوصی عدالتوں کے قیام پر غور

راچی (پی پی آئی)پاکستان میں سالانہ 589 ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے جب تک یہ چوری روکی نہیں جاتی عام صارفین کے لیے بجلی سستی نہیں ہو سکتی۔پی پی آئی کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن زیر غور ہے کیونکہ پانچ تقسیم کار کمپنیوں کی 344 ارب روپے کی بلنگ میں سے 100 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے بعض علاقوں میں سالانہ ایک ارب روپے کی نیزسندھ کے ضلع شکار پور میں سالانہ 60 کروڑ روپے کی بجلی چوری کی جاتی ہے۔پی پی آئی کے مطابق بجلی چوروں ے ٹرائل کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے  اور صوبائی سطح پر ٹاسک فورس کے قیام پر بھی  غور ہو رہا ہے۔۔