مجھے تو چوہدری شجاعت نے پی ٹی آئی میں بھیجا تھا:چوہدری پرویز الہی

اسلام آباد(پی پی آئی) سابق وزیراعلیٰ  چوہدری پرویز الہی نے انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ انہیں تو چوہدری شجاعت نے  پی ٹی آئی میں بھیجا تھا۔پی پی آئی کے مطابق  جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پیشی پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ پرویز الہی صاحب آپ اپنی پارٹی میں واپس کیوں نہیں جا رہے، جس کا جواب دیتے ہوئے پرویز الہی نے کہا کہ مجھے چوہدری شجاعت نے خود یہاں بھیجا  تھا۔صحافی نے پوچھا کہ چوہدری شجاعت پھر خود پی ٹی آئی میں کیونکہ نہیں آتے، جس کے جواب میں سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ چوہدری سالک کی وجہ سے نہیں آتے اس کو وزیر بننے کا شوق تھا۔ عدالت پیشی کے موقع پر صحافی نے چوہدری پرویز الہیٰ سے سوال کیا کہ چوہدری صاحب کوئی پریس کانفرنس کرنے کا ارادہ تو نہیں ہے؟۔جس کا جواب دیتے ہوئے صدر پی ٹی آئی نے کہا بالکل نہیں۔عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مجھے رات بھر تھانہ سی آئی اے میں رکھا گیا ہے، مجھ سے کسی نے کیا ملاقات کرنی، میں ہی کسی سے ملاقات نہیں کرناچاہتا،پرویز الٰہی نے کہا کہ آصف زرداری اور شریف برادران اپنا پیسہ لے آئیں تو ملک کے مالی حالات ٹھیک ہو جائیں۔

Latest from Blog