نئی دہلی(پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیرکی ریاستی حیثیت بحالی کیس کی سماعت مکمل کر کے بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں مقبوضہط جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے کے فیصلے کو چیلنج کرنے والین پٹیشنز پر 16 دن تک سماعت ہوئی۔درخواست گزاروں کا مطالبہ ہے کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو بحال کیا جائے اور اس کی مکمل ریاست کا درجہ بھی واپس کیا جائے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی قیادت میں پانچ ججوں پر مشتمل آئینی بنچ نے آرٹیکل 370 سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ بنچ میں چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس ایس کے کول، جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس سوریہ کانت شامل تھے۔سینئر وکلاکپل سبل، گوپال سبرامنیم، راجیو دھون، ظفر شاہ، دشینت دبے نے آرٹیکل 370 کو بحال کرنے کے حق میں اپنی رائے ظاہر کی۔ وہیں اٹارنی جنرل آر وینکٹرامانی، سالیسٹر جنرل تشار مہتا، سینئر وکلا ہریش سالوے، راکیش دویدی، وی گری نے مرکزی حکومت کا موقف پیش کیا اور دفعہ 370 ہٹانے کے فیصلے کو درست بتایا۔
Next Post
حضرت امام حسینؑ کے چہلم پر سندھ بھر میں آج ا سکول بند رہیں گے
Wed Sep 6 , 2023
کراچی (پی پی آئی)چہلم حضرت امام حسین ؑکے موقع پر سندھ بھر میں سکول جمعرات کو بند رہیں گے۔ صوبائی حکومت کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں نجی و سرکاری تمام اسکول 7 ستمبر کوبند رہیں گے،پی پی آئی کے مطابق تعطیل کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ صوبائی محکمہ تعلیم کی […]