پاکستان ریلوے کی آمدنی بہتر، ہدف سے زائدریونیوحاصل

پاکستان ریلوے کی آمدنی میں بہتری آنے لگی ہے اور رواں مالی سال 24-2023کے پہلے2ماہ میں آمدنی کے ہدف سے زائدریونیوحاصل ہوگیا ہے۔ ریلوے اعدادوشمار کی رپورٹ کے مطابق ریلوے کوہدف سے98کروڑ90لاکھ روپے کی زائدآمدنی ہوئی,  پی پی آئی کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دوماہ میں ریلوے کوکل12ارب8کروڑ80لاکھ روپے آمدنی ہوئی ہے۔پہلے ماہ میں آمدنی کاہدف11ارب9کروڑ90لاکھ روپے تھا۔ دو ماہ میں مسافر، متفرق کوچزکی مدمیں زائدآمدنی حاصل ہوئی، البتہ شعبہ فریٹ کی آمدنی  کا ہدف حاصل نہ ہو سکا اور ہدف سے25فیصدکم آمدنی حاصل کی۔

Next Post

مارکیٹ سے غائب ادویات کی دستیابی کیلئے متبادل برانڈز لانے کا فیصلہ

Thu Sep 7 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے مارکیٹ سے غائب جان بچانے والی ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے نایاب ادویات کے متبادل برانڈز مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق جان بچانے والی ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ڈریپ نے جان بچانے والی نئی اہم ادویات کی فوری رجسٹریشن شروع […]