کراچی اورپشاور میں افغانستان میں پائے جانیوالے پولیو وائرس کی تصدیق

کراچی (پی پی آئی)کراچی اورپشاور  کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق وائرس جینیاتی طور پر افغانستان میں پائے جانے والے وائرس جیسا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق نگران وفاقی وزیر صحت ندیم جان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کا پایا جانا تشویشناک ہے، وائرس کی موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچوں کو اس بیماری سے مسلسل خطرہ ہے۔

Next Post

پاکستان ریلوے کی آمدنی بہتر، ہدف سے زائدریونیوحاصل

Thu Sep 7 , 2023
پاکستان ریلوے کی آمدنی میں بہتری آنے لگی ہے اور رواں مالی سال 24-2023کے پہلے2ماہ میں آمدنی کے ہدف سے زائدریونیوحاصل ہوگیا ہے۔ ریلوے اعدادوشمار کی رپورٹ کے مطابق ریلوے کوہدف سے98کروڑ90لاکھ روپے کی زائدآمدنی ہوئی,  پی پی آئی کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دوماہ میں ریلوے کوکل12ارب8کروڑ80لاکھ روپے آمدنی ہوئی ہے۔پہلے ماہ میں آمدنی کاہدف11ارب9کروڑ90لاکھ روپے تھا۔ […]