ٹکٹ چیکرپنک بس کی یونیفارم کیخلاف خواتین وکلا کا ہائیکورٹ سے رجوع

کراچی (پی پی آئی)پنک بس کی ٹکٹ چیکر کے یونیفارم کیخلاف خواتین وکلا نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا اور کہا ٹکٹ چیکر کا یونیفارم حیرت انگیز طور پر خواتین وکلا کی یونیفارم سے ملتا ہے۔پی پی آئی کے مطابق    پنک بس کی ٹکٹ چیکر کے یونیفارم کیخلاف سندھ ہائیکورٹ درخواست دائر کردی گئی، درخواست خواتین وکلا کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست میں سندھ حکومت،سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور ڈائریکٹر پنک بس سروس کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ سندھ حکومت کا خواتین کیلئے پنک بس سروس شروع کرناقابل تعریف ہے لیکن ٹکٹ چیکر کا یونیفارم حیرت انگیز طور پر خواتین وکلاکی یونیفارم سے ملتا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ پنک بس کی ٹکٹ چیکر کا یونیفارم تبدیل کرنے کا حکم دیا جائے۔

Next Post

سندھ میں سلیکا سینڈسمیت50 ٹریلین ڈالر سے زائد مالیت کے معدنی ذخائر کا انکشاف

Fri Sep 8 , 2023
کراچی (پی پی آئی)نگراں صوبائی وزیر معدنیات و ذخائر میر خدا بخش مری نے کہا ہے کہ صرف سندھ کی سرزمین پر پچاس ٹریلین ڈالر سے زائد مالیت کے سلیکا سینڈ سمیت معدنی ذخائرموجود ہیں جبکہ ملک محض ایک ٹریلین ڈالر کے لیے ترس رہا ہے۔یہ بات انہوں نے محکمہ […]