راولپنڈی سے کالعدم داعش کا اہم کمانڈر عیسیٰ، گوجرانوالہ سے دہشتگرد گرفتار

راولپنڈی، گوجرانوالہ(پی پی آئی) صوبہ میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظرسی  ٹی ڈی نے آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد گرفتارکرلئے۔ پی پی آئی کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے آپریشن کے دوران راولپنڈی سے کالعدم داعش کا اہم کمانڈر عیسیٰ گرفتارکرلیا ہے جبکہ گوجرانوالہ سے ذاکر نامی دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا  ہے۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے تصدیق کرتے ہوئے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد،ڈیٹو نیٹرز موبایل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔