خیرپور(پی پی آئی) سندھ میں ایک جانب ڈینگی نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے تودوسری جانب ملیریا کے پھیلاو میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ صوبہ کے ایک بڑے سرکاری ہسپتال میں ایک دن میں ملیریا کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔لیکن سرکاری اعداد و شمار حقیقت کی عکاسی نہیں کررہے۔صوبائی دارالحکومت کراچی میں گزشتہ چند ماہ کے دوران ملیریا کے چند سو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔اعداد و شمار سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ کراچی میں رواں برس اب تک ڈینگی کے کْل 828 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں البتہ کسی بھی متاثرہ شخص کی موت واقع نہیں ہوئی۔
Next Post
آئینی ایشوز میں الجھا کر سپریم کورٹ کا امتحان لیاگیا،چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال
Mon Sep 11 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاہے کہ فروری 2023میں سپریم کورٹ کے سامنے کئی آئینی مقدمات آئے،آئینی ایشوز میں الجھا کر عدالت کا امتحان لیاگیا،سخت امتحان اور ماحول کا کئی مرتبہ عدالت خودشکار بنی۔پی پی آئی کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نئے عدالتی سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بطور […]