جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خالد مقبول صدیقی اور فروغ نسیم،فیصل واوڈا اور علی زیدی نیب میں طلب

سلام آباد (پی پی آئی) چیئرمین پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کی تحقیقات کے لیے نیب نے سابق وزرا فیصل واوڈا اور علی زیدی کو طلب کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد نے فیصل واوڈا کو آج اور علی زیدی کو 14 ستمبر کو طلب کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزرا خالد مقبول صدیقی اور فروغ نسیم کو بھی 14 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے، سابق وفاقی وزرا  کو تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے لیے ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) برطانیہ کے 190 ملین پاونڈ کے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو بھی منگل کوطلب کیا تھا۔