لاہور: قومی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بننے والے چار کھلاڑی لاہور سے دبئی روانہ ہو گئے،اظہرعلی کہتے ہیں کہ ٹیم کی اچھی کارکردگی اتفاق نہیں،اجتماعی محنت کا نتیجہ ہے۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی بلے باز اظہرعلی کا کہنا تھا کہ اندرون ملک کرکٹ کھیل کر بہت سی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کی ہے،مکمل تازہ دم ہوں،انشااللہ اچھا کھیل پیش کروں گا۔قومی ٹیم کی فتوحات کے بارے میں اظہرعلی کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی متحد ہیں اور صرف جیت کا جذبہ لیے پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں،ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے،آئندہ بہتر نتائج دیں گے۔اظہرعلی کے ساتھ دبئی روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں راحت علی ،خرم منظور اور محمد طلحہ شامل ہیں۔
Next Post
بلاول بھٹی کا سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کا امکان
Mon Dec 30 , 2013
دبئی: بلاول بھٹی کو ٹیسٹ سیریز کے لیے دبئی میں روک دیا گیا۔ قومی بولرکا سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کا امکان ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹی متبادل کھلاڑی کے طور پر ٹیم کا حصہ ہونگے تاہم ذرائع کے مطابق انہیں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔ […]
