روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہنڈی حوالہ کاروبار پر کریک ڈاؤن سے ترسیلات زر بڑھنے کی توقع

کراچی (پی پی آئی)ہنڈی حوالہ کے کاروبار پر حالیہ کریک ڈاؤن سے اگلے ماہ ترسیلات زر بڑھنے کی توقع ہے،تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جولائی کے مقابلے اگست کے مہینے میں ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، پی پی آئی کے مطابق گزشتہ ماہ ترسیلات زر میں 3 اعشاریہ 1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ ایک سال سے ترسیلات زر میں ہر ماہ کمی ریکارڈ کی جا رہی تھی جبکہ اگست میں کچھ بہتری دیکھی جا رہی ہے، جولائی کے مقابلے اگست کے مہینے میں ترسیلات زر 3.1 فیصد اضافے سے 2 ارب 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہیں، جولائی 2023ء   میں ترسیلات زر تقریباً 2 ارب 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھیں، رواں مالی سال جولائی تا اگست ترسیلات زر 21 اعشاریہ 50 فیصد کمی سے 4 ارب 12 کروڑ ڈالر رہیں۔ماہانہ بنیادوں پر پاکستان میں ریکارڈ ترسیلات زر اپریل 2022 میں 3 ارب 10 کروڑٰ ڈالر آئی تھیں اسی مالی سال یعنی مالی سال 2022 میں ریکارڈ 31 ارب ڈالر ترسیلات زر پاکستان کو موصول ہوئی تھیں۔