کراچی (پی پی آئی)نیو کراچی سلیم سینٹر کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کی جان لے لی۔پی پی آئی کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت عمر جہانزیب کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔قبل ازیں کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں فرحان نامی شہری جان کی بازی ہار گیا تھا۔