کراچی (پی پی آئی)سپریم کورٹ نے معروف سیاسی شخصیت اور ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست خارج کر دی۔عامر لیاقت کی تیسری بیوہ دانیہ عامر نے پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست دائر کی تھی۔پی پی آئی کے مطابق کیس کی سماعت جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب تو یہ درخواست غیرموثر ہوچکی۔دانیہ عامر کے وکیل نے کہا کہ عدالت مہلت دے تو کچھ دستاویزات جمع کروانا چاہتا ہوں، اہم معاملہ ہے اور چاہتے ہیں پوسٹ مارٹم ہو، وجوہات سامنے آئیں۔جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ اب تک تو باڈی ڈی کمپوز ہوچکی ہو گی۔دانیہ عامر کے وکیل نے کہا کہ عدالت اجازت دے تو درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔عدالت نے کیس واپس لینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس خارج کر دیا۔
Next Post
شہر قائد میں مین ہول کے ڈھکن نہ ہونے سے حادثات معمول بن گئے
Tue Sep 12 , 2023
کراچی (پی پی آئی)شہر قائد میں مین ہول کے ڈھکن نہ ہونے سے حادثات معمول بن چکے ہیں۔ بلدیاتی حکام کی غفلت اور لاپروائی سے یومیہ درجنوں افراد باالخصوص موٹر سائیکل سوار زخمی ہو تے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق شہر کے متعدد علاقوں میں مین ہولز کے ہزاروں ڈھکن غائب ہیں۔