پرویز الٰہی کو گرفتار نہ کرنے کے کے فیصلے کیخلاف نیب انٹراکورٹ اپیل منظور

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو گرفتار نہ کرنے کے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف نیب انٹراکورٹ اپیل منظور کرلی اور  18ستمبر تک پرویز الٰہی کو جواب جمع کرانے کے نوٹس جاری کر دیئے۔پی پی آئی کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں صدر تحریک انصاف پرویز الٰہی کو گرفتار نہ کرنے کے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف نیب اپیل پرسماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے نیب کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی،نیب کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاکہ سنگل بنچ نے پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے سے متعلق حقائق کے برعکس فیصلہ جاری کیا، اس حوالے سے نیب نہ تو پارٹی تھا نہ ہی نیب کو نوٹس جاری کیاگیا،نیب کو پرویز الٰہی کیخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روک دیا گیا،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کیا جائے۔ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے نیب کی انٹراکورٹ اپیل سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے 18ستمبر تک پرویز الٰہی کو جواب جمع کرانے کے نوٹس جاری کر دیئے۔

Next Post

آئندہ الیکشن کیلئے مسلم لیگ ن کی چاروں صوبوں میں متضاد حکمت عملی

Wed Sep 13 , 2023
لندن /لاہور/کراچی (پی پی آئی)مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے لندن  اجلاس میں آئندہ عام انتخابات میں  پنجاب سطح پرکسی بھی جماعت سے قومی وصوبائی سطح پر اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا،مسلم لیگ ن پنجاب میں تمام نشستوں پر اپنے امیدوار نامزد کرے گی،پنجاب میں پیپلزپارٹی سے مقامی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بھی  مخالفت کی گئی۔پی […]