گھوٹکی (پی پی آئی)گھوٹکی کے قریب سکھر ملتان موٹر وے ایم فائیو پر ڈاکوؤں کی مبینہ لوٹ مار کے دوران علاقہ مکین موٹروے پر پہنچ گئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک شہری جاں بحق ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق گھوٹکی کے قریب سکھر ملتان موٹر وے ایم فائیو پر ڈاکوؤں کی مبینہ لوٹ مار کے دوران علاقہ مکینوں اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق دوسری جانب اہل علاقہ نے پولیس پر بروقت نہ پہنچنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کیدوران پولیس نہیں پہنچی، ہم ڈاکوؤں کا مقابلہ کرتے رہے۔پولیس نے علاقہ مکینوں کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی بھاری نفری کو چوکی نمبر130 پر بھیج دیا گیا تھا، فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
Next Post
پرویز الٰہی کو گرفتار نہ کرنے کے کے فیصلے کیخلاف نیب انٹراکورٹ اپیل منظور
Wed Sep 13 , 2023
لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو گرفتار نہ کرنے کے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف نیب انٹراکورٹ اپیل منظور کرلی اور 18ستمبر تک پرویز الٰہی کو جواب جمع کرانے کے نوٹس جاری کر دیئے۔پی پی آئی کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں صدر تحریک انصاف پرویز الٰہی کو گرفتار نہ […]
