لیاری میں منشیات فروش شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل،مقدمہ درج

 کراچی(پی پی آئی) لیاری میں پولیس نے منشیات فروش شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لیاری کلا کوٹ کے علاقے میں شوہر یونس کے ہاتھوں 23 سالہ سندس کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ شوہر یونس کے خلاف درج کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سندس کا شوہر منشیات فروش اور منشیات کا عادی تھا، لڑکی سندس نے کئی مرتبہ خاندان میں مارپیٹ کی شکایات کی ہیں مگر کسی نے کوئی کارروائی نہیں کی،گزشتہ روز بھی افشانی گلی میں واقع فلیٹ میں یونس اور سندس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور ملزم یونس نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

Next Post

جمیعت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان کا آفیشل فیس بک پیج ہیک

Thu Sep 14 , 2023
 اسلام آباد (پی پی آئی)جمیعت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا آفیشل فیس بک پیج ہیک ہوگیا ہے، فلپائن سے مولانا فضل الرحمان کا آفیشل پیج ہیک کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کے آفیشل پیج پر ایک ملین سے زائد فالورز تھے، پیج کی ریکوری […]