ملک میں بہت جلد انقلاب آئے گا: ایم کیو ایم زونل انچارج میر پورخاص

میرپورخاص: ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے زونل انچارج مجیب الحق و اراکین زونل کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غریبوں کی حکمرانی مقدر بن چکی ہے،بہت جلد انقلاب آئے گا۔قائد تحریک الطاف حسین ملک کو استحصالی عناصر کے خونی پنجوں سے نجات دلائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کی واحد جماعت ہے جس نے غریب و متوسط طبقے سے جنم لیا اور قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ استحکام پاکستان کے لئے مذہبی رواداری ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کا درس دیا اور عملی جدوجہد کی۔کرپٹ سیاسی نظام کے خاتمے تک ملک کے حالات اور عوام کی قسمت نہیں بدل سکتی۔عوام لسانی و علاقائی فرق بالائے طاق رکھ کر استحصالی عناصر کے خلاف متحد ہوجائیں۔پاکستان کو تباہی سے بچانے اورملک کے نظام کو صحیح خطوط پر ڈالنے کے لئے انقلاب وقت کی ضرورت ہے۔وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں تبدیلی کا سورج طلوع ہوگا اور انصاف کا نظام قائم ہوگا۔

Next Post

پی سی بی وومن ونگ کے زیر اہتمام انٹڑ ڈسٹرکٹ وومن کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

Fri Mar 28 , 2014
میرپورخاص: تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے چیئرمین شفیق احمد خان نے کہا ہے کہ خواتین کی کرکٹ میں دلچسپی یہ ظاہر کرتی ہے کہ تعلیم کا میدان ہو یا پھر کھیل کا میدان خواتین ہمیشہ مردوں کے شانہ بشانہ ہوتی ہیں ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ ان کی بہتر سرپرستی کی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی […]