سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ کے آبادگاروں کو نہری پانی کی قلت، یوریا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ اور نقلی ادویات کا سامنا

ٹنڈو محمد خان (پی پی آئی)سندھ آبادگار اتحاد نے پالیسی ساز اداروں پر واضح کیا ہے کہ اس وقت سندھ کے آبادگاروں کو نہری پانی کی قلت،بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی  ہوشرباقیمتوں. یوریا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ اور نقلی ادویات سمیت متعدد مسائل کا سامنا ہے.  پھر یہ بھی کہ آبادگاروں کو ان کی  تیارفصلوں کی مناسب قیمت نہیں دی جا رہی ہے جس کے باعث لاگتی اخراجات بھی بمشکل پورے ہو رہے ہیں۔سندھ آبادگار اتحاد کے سالانہ کنونشن  میں جوٹنڈو سائنداد میں منعقد ہوا سندھ بھر کے آبادگاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی. آبادگار  کنونشن سے زبیر تالپور،محمد انور کمبوہ،پیر اشفاق جان سرہندی،شریف نظامانی، محب خان مری، و دیگر نے خطاب کیا اور بتایا کہ سندھ میں چاول کی فصل پر ناجائز کٹوتی اور گنے کا مناسب ریٹ نہ دے کر آبادگاروں کا معاشی استحصال کیا جار ہا ہے۔کنونشن میں سندھ آباد گار اتحاد کے لئے پیر آغا عبدالرحمن جان سر ہندی کو سندھ کا نائب صدر،پیر ثاقب جان سرہندی کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر، نوید تالپور کو تحصیل ٹنڈو محمد خان کا صدر،اکبر قریشی کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا